برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلئے نئے قانونی راستے متعارف کرانیکا اعلان
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کیلئے نئے قانونی راستے متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
رواں سال کے آخر تک کمیونٹی تنظیموں اور بعض منظور شدہ جامعات کو کینیڈا کی طرز پر پناہ گزینوں کی کفالت کی اجازت دی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق آجروں کیلئے بھی آئندہ سال اسپانسرشپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ حکومت پارلیمنٹ میں نئے قوانین بھی پیش کرے گی، جن کے تحت مسترد شدہ پناہ گزینوں کی بے دخلی آسان اور خاندانی ملاپ کے قواعد مزید سخت کیے جائیں گے۔