فورڈ کو اے آئی پر انحصار مہنگا پڑ گیا انسانی انجینئر دوبارہ بھرتی کر لئے

 فورڈ کو اے آئی پر انحصار مہنگا پڑ گیا انسانی انجینئر دوبارہ بھرتی کر لئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی گاڑیاں بنانے والی کمپنی فورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر حد سے زیادہ انحصار کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد اسے سینکڑوں تجربہ کار انجینئر دوبارہ بھرتی کرنا پڑے۔

کمپنی کے مطابق 350 سے زائد ماہرین، جنہیں اندرونی طور پر گرے بیئرڈز کہا جاتا ہے ، دوبارہ شامل کیے گئے ہیں تاکہ خودکار نظاموں کی غلطیوں کی نشاندہی اور اصلاح کی جا سکے ۔فورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق کمپنی نے معیار جانچنے کے عمل میں اے آئی پر زیادہ انحصار کیا، تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے ۔ اب یہ ماہرین پیداوار لائن میں خامیوں کی نشاندہی اور معیار بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پیچیدہ تکنیکی مسائل کے حل میں انسانی تجربہ اب بھی فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں