جنوبی کوریا:کرپشن مقدمے میں سابق خاتون اول کو مزید 7سال قید

جنوبی کوریا:کرپشن مقدمے میں  سابق خاتون اول کو مزید 7سال قید

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو کرپشن اور مراعات کے بدلے نوکریاں دلوانے کے سکینڈل میں مزید 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت کے مطابق انہوں نے اعلیٰ قیمت کے زیورات اور قیمتی اشیا قبول کیں جن کے بدلے سرکاری و نجی عہدوں پر تقرریوں میں اثر و رسوخ استعمال کیا گیا۔ کم کیون ہی پہلے ہی سٹاک فراڈ اور رشوت ستانی کے ایک اور کیس میں 4 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں