اے آئی ڈیٹا سنٹرز کے کاربن اخراج میں ریکارڈ اضافہ
ڈیٹا سنٹرز بجلی کیساتھ پانی کے استعمال میں بھی غیر معمولی اضافہ کر رہے :رپورٹ عالمی اخراج کا تقریباً 70 فیصد حصہ امریکا اور چین میں واقع ڈیٹا سنٹرز سے منسلک اگر بجلی نظام کو ماحول دوست نہ بنایا گیا تو 2030 تک یہ اخراج دوگنا ہو سکتا:ماہرین
فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری ایک نئی تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے استعمال نے دنیا بھر میں ڈیٹا سنٹرز کے کاربن اخراج میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 کے دوران ڈیٹا سنٹرزسے 286 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوئی، جو سابق اندازوں سے 57 فیصد زیادہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر بجلی کے نظام کو ماحول دوست نہ بنایا گیا تو 2030 تک یہ اخراج دوگنا ہو سکتا ہے ۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ڈیٹا سنٹرز بجلی کے ساتھ پانی کے استعمال میں بھی غیر معمولی اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ عالمی اخراج کا تقریباً 70 فیصد حصہ امریکا اور چین میں واقع ڈیٹا سنٹرز سے منسلک ہے ۔