ایرانی صوبے کرمانشاہ میں فائرنگ پاسداران انقلاب کے 2اہلکار ہلاک
کرمانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صوبے کرمانشاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پاوہ شہر میں پیش آیا۔۔۔
، دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب نے اسے ایک دہشتگرد حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت خالد اور برہان کرسانی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔