یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کا گوگل پر عائد 4ارب10کروڑ یورو جرمانہ برقراررکھنے کا فیصلہ

یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کا گوگل پر عائد 4ارب10کروڑ  یورو جرمانہ برقراررکھنے کا فیصلہ

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے متعلق مسابقت مخالف اقدامات کے کیس میں گوگل پر عائد 4 ارب10کروڑ یورو جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

 عدالت نے گوگل اور اس کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمیشن کی جانب سے 2018 میں عائد کیا گیا جرمانہ قانونی طور پر درست ہے ۔ یورپی کمیشن نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے موبائل ساز اداروں کو اپنی سرچ سروس اور کروم براؤزر پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور کرکے مسابقت کو محدود کیا۔ گوگل کا موقف تھا کہ اس کے اقدامات جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں