بھارت، پاکستان مذاکرات کریں
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداﷲنے بھارت اور پاکستان پر تمام تصفیہ طلب مسائل کے پائیدار حل اور دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پرزوردیاہے۔۔۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں ،گزشتہ سال پہلگام واقعے کے بعد کشیدگی میں مزیداضافہ ہواہے ۔حال ہی میں بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا تھا، عمر عبداﷲ نے کہا کہ اس طرح کے مطالبے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔