پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے :ٹرمپ
دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کو روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے :امریکی صدر
واشنگٹن (دنیا نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11طیارے گرائے گئے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالاہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے ۔ ایلون مسک کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے ، امریکا کی ایران کے ساتھ بہت اچھی بات ہورہی ہے ، ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔