افغان طالبان اور انکے مخالفین علی خامنہ ای کے جنازے میں

افغان طالبان اور انکے مخالفین علی خامنہ ای کے جنازے میں

طالبان مخالف رہنما احمد مسعود ، محقق علی نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا افغان عبوری حکومت کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر اور امیر خان متقی نے کی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریب میں طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ان کےسیاسی مخالفین نے بھی شرکت کی۔ ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں افغانستان کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود اور حزبِ وحدتِ اسلامی افغانستان کے رہنما محمد محقق علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چند دیگر افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب طالبان حکومت کے وفد نے بھی تہران میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس وفد کی قیادت طالبان کے نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں