برطانیہ:سربراہ ریفارم یو کے پارٹی نائجل فراج پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی
لندن(اے پی)برطانیہ کی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کے سربراہ نائجل فراج نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نشست کے لیے دوبارہ ضمنی انتخاب لڑیں گے ۔
فراج نے یہ فیصلہ مالی عطیات اور ذاتی اثاثوں سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع کے بعد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا اور پارلیمانی قواعد کی مکمل پابندی کی ہے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ کلکٹن کے عوام کو اپنے فیصلوں کا جج بنانا چاہتے ہیں۔