نیٹو ممالک کے درمیان 50 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو کے رکن ممالک کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیز اس ہفتے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والے ایک صنعتی فورم میں شریک ہوئیں، جو مغربی دفاعی اتحاد کے سالانہ سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔
فورم کے دوران حکام نے 50 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے دفاعی خریداری اور صنعتی تعاون کے معاہدوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ممالک اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور دفاعی اخراجات میں اضافے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔نیٹو حکام کے مطابق ان معاہدوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا، اسلحے کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کو مزید مو ثر بنانا ہے۔