شام کی عالمی ادارہ برائے انسداد کیمیائی ہتھیار کی رکنیت بحال
دی ہیگ(اے ایف پی) عالمی ادارہ برائے انسداد کیمیائی ہتھیار (او پی سی ڈبلیو) نے نئی شامی حکومت کے تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے شام کی رکنیت اور ووٹنگ کے حقوق بحال کر دئیے ۔
ادارے کے مطابق دمشق نے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر ختم کرنے اور معائنہ کاروں سے مکمل تعاون کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ او پی سی ڈبلیو نے اس پیش رفت کو سابق حکومت سے وابستہ کیمیائی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا۔