سکیورٹی خدشات:ٹرمپ کا ترکیہ سے روانگی کیلئے قطری طیارے کے بجائے پرانے ایئر فورس ون میں سفر
انقرہ(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے بعد ترکیہ سے روانگی کے لیے نیا قطری تحفے میں ملا طیارہ استعمال کرنے کے بجائے پرانا ایئر فورس ون طیارہ استعمال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی خفیہ ادارے کی درخواست پر سکیورٹی احتیاط کے طور پر کیا گیا، تاہم کسی مخصوص خطرے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیا طیارہ برطانیہ کے ملڈن ہال اڈے بھیجا گیا تاکہ فوجی اہلکار اسے دیکھ سکیں۔ قطر کی جانب سے دیا گیا بوئنگ طیارہ جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ، مگر اس پر اخلاقی، آئینی اور سکیورٹی خدشات بھی سامنے آ چکے ہیں۔