ہانگ کانگ :پالتو کتوں کو پہلی بار ہوٹلز میں داخلے کی اجازت
ہانگ کانگ (اے ایف پی)ہانگ کانگ میں کئی دہائیوں بعد پہلی بار پالتو کتوں کو ہوٹلز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
نئی پالیسی کے تحت ابتدائی مرحلے میں 900 سے زائد ریستوران اس سہولت کا حصہ بنیں گے ، جبکہ ہاٹ پاٹ اور باربی کیو ریستوران حفاظتی وجوہات کی بنا پر شامل نہیں ہوں گے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریسٹورنٹ انڈسٹری کو فروغ دینا اور بڑھتی ہوئی پالتو جانوروں کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ تاہم بعض شہریوں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق خدشات بھی سامنے رکھے ہیں۔