جاپان :خاتون اپنی ساتھی کے ہونٹ سی دینے کے الزام میں گرفتار
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں پولیس نے ایک خاتون کو گھر میں رہنے والی ساتھی کے ہونٹ سوئی دھاگے سے سی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
42 سالہ متاثرہ خاتون نے خود کو چھڑا کر قریبی دکان تک پہنچنے کے بعد مدد طلب کی۔ پولیس نے 49 سالہ ملزمہ ماسائے ساکورائی کو حملے کے شبہے میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور متاثرہ خاتون ایک ہی گھر میں رہتی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ کسی تنازع پر ملزمہ نے غصے میں آ کر یہ اقدام کیا۔