امریکا نے جرمنی کو ٹوماہاک میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی
برلن(اے ایف پی)امریکا نے جرمنی کو ٹوما ہاک کروز میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پارلیمنٹ سے خطاب میں بتایا کہ نیٹو اجلاس کے موقع پر واشنگٹن سے معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے تحت امریکی میزائل خرید کر جرمنی میں نصب کیے جائیں گے ۔واضح رہے ٹوما ہاک میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔