بھارت :سیمی کنڈکٹر پروگرام کیلئے 13 ارب ڈالر مختص
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے مقامی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 13 ارب ڈالر سے۔۔
زائد مالی معاونت پر مشتمل نئے پروگرام کی منظوری دے دی۔ "سیمیکون 2.0" منصوبے کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا، عالمی کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا اور ملک کو الیکٹرانکس کی عالمی صنعت کا مرکز بنانا ہے ۔ حکام کے مطابق پروگرام کے تحت مقامی سیمی کنڈکٹر نظام کو مضبوط بنانے ، اہم خام مال کی پیداوار اور چپ بنانے والی فیکٹریوں کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔ بھارت میں سیمی کنڈکٹر مارکیٹ حجم 2030 تک 100 سے 110 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments