ایران :میڈیا سے گفتگو کرنے پر برطانوی شہری کی سزا میں مزید 2 سال کا اضافہ
لندن(اے ایف پی)ایران میں جاسوسی کے الزام میں قید برطانوی شہری کریگ فورمین کی 10 سالہ سزا میں میڈیا سے گفتگو کرنے پر مزید دو سال کا اضافہ کر دیا گیا۔۔۔
فورمین کے بیٹے جو بینیٹ کے مطابق ان کے والد اور اہلیہ لنڈسے کو 2025 میں ایران میں دوران سفر گرفتار کیا گیا تھا ۔ خاندان کا کہنا ہے کہ فورمین کو وکیل سے ملاقات کا کہہ کر عدالت لے جایا گیا، جہاں اضافی سزا سنائی گئی۔ دونوں میاں بیوی مئی سے احتجاجاً بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments