ایران جنگ پر اختلاف، ڈیموکریٹس نے دفاعی پالیسی بل پر پیشرفت روک دی

ایران جنگ پر اختلاف، ڈیموکریٹس نے  دفاعی پالیسی بل پر پیشرفت روک دی

واشنگٹن (رائٹرز)ایران جنگ پر اختلاف کے باعث امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے سالانہ دفاعی پالیسی بل پر پیشرفت روک دی۔۔۔

تفصیل کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے 1اعشاریہ15کھرب ڈالر کے سالانہ دفاعی پالیسی بل کو آگے بڑھانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈیموکریٹ ارکان نے ایران جنگ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے کانگریس سے مشاورت کے بغیر امریکی افواج بھیجنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔سینیٹ میں بل کی حمایت میں 50 جبکہ مخالفت میں 46 ووٹ آئے ، تاہم منظوری کے لیے درکار 60 ووٹ حاصل نہ ہو سکے ۔ ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ نے جنگ بغیر اجازت، حکمت عملی اور واضح اختتامی منصوبے کے شروع کی۔ریپبلکن اکثریتی رہنما جان تھون نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون امریکی فوج کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم ہے ۔ انہوں نے کہا ڈیموکریٹس قومی سلامتی پر سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...