ریاض میں گیس سلنڈر دھماکا 5 پاکستانی محنت کش جاں بحق

ریاض میں گیس سلنڈر دھماکا  5 پاکستانی محنت کش جاں بحق

ریاض( آن لائن ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں پانچ پاکستانی محنت کش جاں بحق ہو گئے ۔۔۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم کے ناموں سے ہوئی ہے ۔واقعے کے بعد سعودی حکام نے فوری امدادی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانے کے حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ قانونی کارروائی جلد مکمل ہو سکے ۔سفارت خانے کے مطابق قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے لواحقین کی خواہش اور متعلقہ ضوابط کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...