نیتن یاہو کی نیو یارک آمد پر گرفتاری کا سوچ رہے ہیں:ممدانی
نیویارک (اے ایف پی)نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی نیو یارک آمد پر گرفتاری کا سوچ رہے ہیں، اقوام متحدہ کے آئندہ اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے امکان پر قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
ممدانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو کو دی ہیگ میں انصاف کا سامنا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے عالمی فوجداری عدالت کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈانون نے ممدانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میئر نے اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی کا راستہ اختیار کیا ہے ۔نیتن یاہو نیویارک آئیں گے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے فخر کے ساتھ خطاب کریں گے اور دنیا کے سامنے اسرائیل کے موقف اور اپنے شہریوں کے دفاع کے حق کا اظہار کریں گے ۔ڈانون نے کہا اگر کسی کو گرفتار کیا جانا چاہیے تو وہ نیویارک کے میئر زہران ممدانی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments