میوزیکل ڈپلومیسی ، تھائی وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو گانا سنایا

میوزیکل ڈپلومیسی ، تھائی وزیراعظم  نے چینی ہم منصب کو گانا سنایا

بنکاک (اے ایف پی )تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چارنویرکول نے بیجنگ میں ایک رسمی لنچ کے دوران چینی وزیراعظم لی چیانگ کو گانا سنایا، جو ان کی " میوزیکل سفارت کاری"کی تازہ ترین مثال ہے ۔۔۔

۔تھائی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھائی قائد ایک لمبی میز پر لی چیانگ کے پاس بیٹھے مائیکروفون تھامے ہوئے ہیں اور تائیوانی سٹار ٹیریسا ٹینگ کا ایک مشہور کلاسیکی گانا گا رہے ہیں۔پیانو کی دھن کے ساتھ، تھائی لینڈ اور چین کے پرچموں کے سامنے بیٹھے لی چیانگ اور دیگر معزز مہمانوں نے تالیاں بجا کر ان کا ساتھ دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...