برطانیہ :مشہور بلّی ’’لیری‘‘ساتویں وزیر اعظم کی ساتھی
کیئر اسٹارمر کی دو بلیاں بھی ساتھ رہتی تھیں ، نئے وزیر اعظم کے پاس کتا ہے
لندن (اے ایف پی )برطانیہ کی سب سے مشہور بلّی 'لیری'اب نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم (Andy Burnham) کے ساتھ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر رہے گی۔ گزشتہ 15 سالوں میں اس کا ساتواں ہم نشین ہو گا۔ لیری کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے پوسٹ پر لکھا تھا : "سیاست دان آتے جاتے رہتے ہیں، بلیاں مستقل ہوتی ہیں۔"لیری کے ایکس اکاؤنٹ پر نئے مالک کے لیے درج ذیل شیڈول اور ہدایات کا ذکر کیا گیا۔ ناشتہ: صبح 9:00 بجے ۔برنچ (Brunch): صبح 10:30 بجے ۔لنچ: دوپہر 12:00 بجے ۔ ان کے درمیان وافر مقدار میں سنیکس فراہم کیے جائیں۔ لیری کو چوہوں کی روک تھام کے لیے 15 فروری 2011ء کو (ڈیوڈ کیمرون کے دور میں) لندن کے ایک اینیمل شیلٹر سے لایا گیا تھا، اس وقت اس کی عمر 4 سال کے قریب تھی۔ ڈاؤننگ سٹریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اسے باقاعدہ طور پر "چیف ماؤسر" (Chief Mouser to the Cabinet Office) کا منصب ملا ہے ۔ ویب سائٹ پر اس کی (صفحہ7بقیہ نمبر50) ذمے داریوں میں مہمانوں کا استقبال ، سکیورٹی کا معائنہ اور قدیم فرنیچر پر سو کر اس کی کوالٹی جانچنا شامل ہے ۔ لیری کی عمر اب تقریباً 19 سال ہے اوراس کے ایکس اکاؤنٹ کو 9 لاکھ سے زائد فالوورز فالو کرتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں لیری کے ساتھ کیئر اسٹارمر کی دو بلیاں (جو جو اور پرنس) بھی رہ رہی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے پاس ایک کتا ہے ، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کتا بھی وہاں منتقل ہوگا یا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments