گلاسگو : امیگریشن مخالف مظاہروں پر ہنگامے، 15افراد گرفتار
گلاسگو (اے ایف پی)سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں امیگریشن مخالف اور نسل پرستی مخالف گروپوں کے مظاہروں کے دوران ہنگامے پھوٹ پڑے ، پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاریاں تشدد، ممنوعہ ہتھیار رکھنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزامات میں کی گئیں۔ جھڑپوں کے بعد مظاہرین کے ایک گروہ نے شہر کے مرکزی علاقے میں بھی ہنگامہ آرائی کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پولیس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ گلاسگو میں ان دنوں کامن ویلتھ گیمز بھی جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments