اٹلی :ریلوے منصوبے کیخلاف احتجاج جھڑپوں میں 120 پولیس اہلکار زخمی ، 10 لاکھ یورو مالیت کا نقصان
روم(اے ایف پی)اٹلی میں لیون ٹورین ریلوے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں تقریباً 10 لاکھ یورو کا نقصان ہوا۔۔۔
، جبکہ 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ وزیراعظم جارجیا میلونی نے واقعے کو منظم اور منصوبہ بند تشدد قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔ حکام کے مطابق مظاہرین نے تعمیراتی مقام پر پولیس پر پٹرول بم اور دیگر اشیا پھینکیں، جس کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ تعمیراتی مقام سے تمام کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments