چیک پوسٹ پراسرائیلی رکاوٹ فلسطینی خاتون نے ایمبولینس میں مردہ بچے کو جنم دے دیا
رملہ (اے ایف پی)مغربی کنارے میں فلسطینی طبی عملے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر ایمبولینس روکنے کے باعث ایک فلسطینی خاتون نے گاڑی ہی میں مردہ بچے کو جنم دے دیا۔۔۔
طبی اہلکاروں کے مطابق 28 سالہ خاتون چھ ماہ کی حاملہ تھیں اور شدید خون بہنے کے باعث بے ہوش تھیں۔ ایمبولینس کو متعدد بند راستوں کے باعث متبادل راستہ اختیار کرنا پڑا، تاہم اوارتا چیک پوسٹ پر بھی طویل انتظار کرنا پڑا۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے اسلحے کے زور پر ایمبولینس بند کرائی اور شناختی کارڈ بھی ضبط کر لیے ، جبکہ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments