انڈونیشیا :مرکزی بینک گورنر مستعفی معاشی غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے مرکزی بینک کے گورنر پیری وارجیو نے قبل از وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔۔
، جس کے بعد ملک میں معاشی غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے استعفیٰ منظور کر لیا ۔ پیری وارجیو 2018 سے بینک انڈونیشیا کے گورنر تھے ،ان کی مدت 2028 تک تھی۔ ڈپٹی گورنر ڈیسٹری دمایانتی کو عبوری گورنر مقرر کر دیا گیا ۔ ماہرین کے مطابق اچانک تبدیلی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی کرنسی پر دباؤ بڑھ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments