سوات خودکش حملے پر اظہار افسوس
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوات میں خودکش حملے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔
،انہوں نے بیان میں کہا کہ میں اپنے آبائی علاقے سوات میں خودکش حملے پر بہت دکھی ہوں ۔ متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا اندازہ ہے ۔ملالہ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے ، دعا ہے کہ سوات کے لوگ دوبارہ طالبان کے زیر سایہ زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments