یوکرینی ڈرون حملے ، 11افراد ہلاک، 50زخمی

یوکرینی ڈرون حملے ، 11افراد ہلاک، 50زخمی

روسی حملہ، یوکرین کے گودام میں آتشزدگی، 80 لاکھ کتابیں جل کر خاکستر

ماسکو،کیف(اے ایف پی) یوکرین کے ڈرون حملوں میں بحیرہ اسود کے تفریحی مقام اور روس کے زیر قبضہ کریمیا میں 11 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ روسی حکام کے مطابق کراسنودار کے ساحلی گاؤں آرخیپو اوسیپووکا پر حملے میں 7 افراد مارے گئے ، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ کریمیا میں ایک الگ حملے کے دوران 4 افراد ہلاک ہوئے ۔ یوکرین کے شہر کریوی ریہ پر روسی حملے میں 8سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بڑے گودام میں آگ لگ گئی، 80 لاکھ کتابیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ اشاعتی ادارے رانوک نے اس واقعے کو یوکرین کی اشاعتی صنعت کا سب سے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اسے تعلیم اور ثقافت پر حملہ قرار دیا۔گزشتہ ماہ بھی کیف کے قریب ایک گودام پر حملے میں 8 لاکھ کتابیں نذر آتش ہوئی تھیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...