تھائی لینڈ :لاکھوں افراد کا 3 ماہ تک شراب نوشی ترک کرنیکا عہد

تھائی لینڈ :لاکھوں افراد کا 3 ماہ تک شراب نوشی ترک کرنیکا عہد

سموت ساخون(اے ایف پی) تھائی لینڈ میں بدھ مت کے مذہبی عرصے کھاؤ فانسا کے دوران لاکھوں افراد نے شراب نوشی ترک کرنے کا عہد کیا ہے ۔۔۔

 دارالحکومت بینکاک کے قریب سموت ساخون کے ایک مندر میں 42 سالہ وسانا ناک اوما نے بھی تین ماہ تک شراب سے دور رہنے کا وعدہ کیا۔  ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ زیادہ شراب نوشی کرتی تھیں۔ واضح رہے کھاؤ فانسا بدھ مت کا ایک اہم مذہبی عرصہ ہے جسے عام طور پر "بدھ مت کا روزہ" یا "برسات کا اعتکاف"بھی کہا جاتا ہے ۔اس عرصے میں بدھ راہب تقریباً تین ماہ تک اپنے مندروں میں قیام کرتے ہیں اور عبادت، مراقبے اور مذہبی تعلیمات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...