کیوبا :بجلی کا قومی نظام ناکام ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

کیوبا :بجلی کا قومی نظام ناکام   ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

ہوانا(اے ایف پی)کیوبا کا بجلی کا قومی نظام ایک بار پھر ناکام ہوگیا، جس کے باعث دارالحکومت ہوانا سمیت پورا ملک اچانک تاریکی میں ڈوب گیا۔۔۔

سرکاری بجلی کمپنی یو این ای نے ایکس پر جاری بیان میں قومی گرڈ کے مکمل منقطع ہونے کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق بجلی کی بندش نے ملک بھر میں معمولات زندگی متاثر کیے ، تاہم فوری طور پر اس خرابی کی وجہ یا بحالی کے وقت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ کیوبا کو حالیہ برسوں میں بجلی کے بحران اور بار بار ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...