شامی صدر اور بارزانی کی اہم ملاقات، کرد انضمام پر بات چیت
دمشق (اے ایف پی)شام کے صدر احمد الشرع نے عراق کے خودمختار کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی سے دمشق میں اہم ملاقات کی۔۔
، جس میں شامی کردوں اور حکومت کے درمیان انضمام معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ریاستی ڈھانچے میں شامل کرنے کے طریقہ کار، سکیورٹی، استحکام اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاہدے کے تحت کئی سرکاری ادارے حکومت کے حوالے کیے جا چکے ہیں، تاہم ایس ڈی ایف کے بعض بریگیڈز کے انضمام سے متعلق اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments