مودی کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کے ذمے دار:فاروق عبداللہ

مودی کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی  کے ذمے دار:فاروق عبداللہ

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کی ذمے دار ہے۔

فاروق عبداللہ نے پاکستان کو کُلگام واقعے سے جوڑنے کو بھارتی میڈیا میں رد کر دیا۔ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں؟،انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے خصوصی تشخص کا مطالبہ سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں؟،فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جنتر منتر پر بھرپور احتجاج کے فوراً بعد کُلگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...