کینیا:عدالت کا 2026 میں ہی انتخابات کرانے کا حکم ، پھر فیصلہ معطل
نیروبی(اے ایف پی) کینیا کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز قرار دیا کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہونے چاہئیں۔
یوں اس درخواست کو درست تسلیم کیا گیا جس میں اگلے سال مقررہ انتخابی تاریخ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے سیاسی انتشار سے بچنے کیلئے فوری طورپر اپنے ہی فیصلے پر عملدرآمد معطل کر دیا۔کینیا میں آئندہ عام انتخابات 10 اگست 2027 کو ہونا طے ہیں، تاہم یہ تاریخ آئین میں درج شق سے مطابقت نہیں رکھتی، جس کے مطابق صدارتی انتخاب ہر پانچویں سال اگست کے دوسرے منگل کو منعقد ہونا چاہیے ۔درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ آئین میں پانچ سال مکمل ہونے کے بعد یا پانچ سال کے اختتام پر انتخابات کرانے کا ذکر نہیں، بلکہ واضح طور پر ہر پانچویں سال اگست کے دوسرے منگل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments