انڈونیشیا ،شہریوں پر حملے کرنے والا بندر پکڑا گیا
جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں تقریباً دو ہفتوں تک شہریوں پر حملے کرنے والے ایک بندر کو بالآخر محکمۂ جنگلی حیات اور امدادی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔
جس کے باعث خوف و ہراس کی فضا ختم ہو گئی۔ ان حملوں کے باعث درجنوں سکول بھی عارضی طور پر بند کر دئیے گئے تھے ۔یہ بندر لمبی دم والا بالغ مکاک تھا، جس نے ٹمبیلاہان نامی قصبے کے 18 افراد کو کاٹ کر اور پنجوں سے زخمی کر دیا۔ زیادہ تر متاثرین اس وقت نشانہ بنے جب وہ اکیلے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments