یوکرین میں روسی حملے 9 افراد ہلاک، 24 زخمی
کیف(اے ایف پی)یوکرین میں روسی فوج کے میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ۔۔۔
حکام کے مطابق حملے کیف، زاپوریژیا اور دنیپروپیٹروفسک کے علاقوں میں کیے گئے ۔ زاپوریژیا میں میزائلوں اور گائیڈڈ بموں سے بڑے حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ۔ دنیپروپیٹروفسک میں روسی ڈرون اور توپ خانے کی کارروائیوں میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments