انسانی حقوق گروپوں کا ٹرمپ انتظامیہ کی آئی سی سی پر پابندیوں کیخلاف مقدمہ
نیویارک(اے ایف پی)انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی پر عائد۔۔
پابندیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ نیویارک کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں ہیومن رائٹس واچ سمیت 4 تنظیموں نے موقف اختیار کیا کہ پابندیاں جنگی جرائم کے متاثرین کو انصاف کے حصول سے روک رہی ہیں۔ درخواست کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے آئی سی سی کے متعدد ججز اور پراسیکیوٹرز پر سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد کرنے کی کارروائیاں کی ہیں۔ تنظیموں نے پابندیوں کو امریکی آئین میں آزادی اظہار کے تحفظ سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ٹرمپ نے فروری 2025 میں جاری ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پابندیاں عائد کی تھیں، جن کا نشانہ 8 ججز، 3 پراسیکیوٹرز، ایک اقوام متحدہ کے ماہر اور 3 انسانی حقوق تنظیمیں بن چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments