گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین 1 ارب سے تجاوز کرگئے
سان فرانسسکو(اے ایف پی) گوگل کے مصنوعی ذہانت کے معاون ’’جیمنائی‘‘ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔۔۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے اسے کمپنی کی تیز ترین ترقی کرنے والی پراڈکٹ قرار دیا۔ سندر پچائی کے مطابق جیمنائی گوگل کی 14ویں پراڈکٹ ہے جس نے ایک ارب صارفین کا سنگ میل عبور کیا۔ یہ پیش رفت گوگل کی مصنوعی ذہانت ڈویژن میں بڑی تنظیم نو کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے ۔ کمپنی اپنے سرچ انجن، جی میل، میپس اور یوٹیوب سمیت مختلف سروسز میں اے آئی کو تیزی سے شامل کررہی ہے ۔ اوپن اے آئی نے بھی رواں سال ایک ارب صارفین تک رسائی کا اعلان کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments