بھارت :مذہبی رسومات کے دوران آتشزدگی، بھگدڑ ، 15 افراد ہلاک
پٹنہ(اے ایف پی)بھارت کی مشرقی ریاستوں میں ہندو دیوتا شیو کی مذہبی رسومات کے دوران 2 مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ۔۔۔
مغربی بنگال کے علاقے تاراپیت میں ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ متاثرین شراون کے آخری پیر کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے وہاں پہنچے تھے ۔ دوسری جانب بہار کے ضلع لکھی سرائے میں اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 یاتری کچلے گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ۔ بجلی کا کھمبا گرنے کی افواہ کے بعد بھگدڑ مچی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments