غزہ :اسرائیلی حملے ، بچے سمیت 3 افرادشہید،کئی زخمی
غزہ سٹی(اے ایف پی)وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
امدادیاداروں کے مطابق الزوایدہ میں اسرائیلی حملے کے دوران 4 سالہ عبدالسلام سمیت 2 افراد شہید ہوئے ، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو دیرالبلح کے الاقصیٰ شہدا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک شخص اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گیا۔اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں تشدد کا سلسلہ مکمل طور پر نہیں رک سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments