گنی :شدید بارش، کچرے کا ڈھیر گھروں پر گر گیا، 30 افراد ہلاک
کوناکری(اے ایف پی)گنی کے دارالحکومت کوناکری میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا بڑا ڈھیر منہدم ہوکر قریبی گھروں پر جاگرا،
جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے ۔ حکومتی بیان کے مطابق حادثہ اتوار کو علی الصبح دارالسلام کے علاقے میں پیش آیا۔ حکام نے حادثے سے قبل لینڈ فل کے اطراف رہائش پذیر افراد کو علاقہ خالی کرنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments