ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کامیاب نہیں ہوگا:پینیٹا
ٹرمپ تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے :سابق امریکی وزیر دفاع ایران کو اجناس ،طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا جنگی جرم:سابق فوجی افسر
واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے ، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے ۔ دوسری جانب امریکی فوج کے سابق افسر سیڈرک لیٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو غذائی اجناس اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات انسانی بحران کو مزید سنگین کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments