تھائی لینڈ :51مربوط آتشزدگی حملے ، 3افراد زخمی
سرکاری املاک اور متعدد گاڑیوں کو نقصان ،رات کا کرفیو نافذ
ناراتھیوات(اے ایف پی)تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقوں میں ہفتے کی رات 51 مربوط آتشزدگی اور آتش گیر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سرکاری املاک اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ فوج کے مطابق زیادہ تر حملے ناراتھیوات میں ہوئے جہاں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ یالا اور پٹانی میں بھی واقعات پیش آئے ۔ حملوں کے دوران سرکاری دفاتر، مواصلاتی ٹاورز، بجلی کے کھمبوں اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق سڑک کنارے بم دھماکے میں 2 خواتین اور ایک نوجوان زخمی ہوئے ، تینوں کی حالت مستحکم ہے ۔ کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments