اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے ،ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
ڈار برطانوی سیکرٹری خارجہ،کامن ویلتھ حکام و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے پاک ، ازبک وزرا خارجہ کا باہمی امور پر تبادلہ خیال، ایس سی او اجلاس پر بھی گفتگو
لندن(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چھ روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ۔پاکستانی ہائی کمشنر طیب عثمان نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا ، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار سیکرٹری خارجہ، منسٹر فار اسٹیٹ سکیورٹی اور کامن ویلتھ حکام سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔نائب وزیراعظم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔دوسری جانب دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار اپنی نواسی کی شادی میں شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے لندن سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، کرغزستان میں ایس سی او سربراہان ریاست کی کونسل کے آئندہ اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔دونوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments