نیپال ،تبت:سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد682ہو گئی

نیپال ،تبت:سیلاب سے  ہلاکتوں کی تعداد682ہو گئی

بیجنگ،کٹھمنڈو،بیڈر(اے ایف پی )نیپال اور تبت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد682ہو گئی،مجموعی طور پر دونوں ممالک میں 3ہزار سے شائد افراد لاپتا ہیں ، چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق بدھ کو مٹی اور ملبے کے بڑے ریلے نے سرحدی علاقے گیئرونگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 554 لاپتا ہوگئے۔

امدادی ٹیمیں تقریباً 3 ہزار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ دونوں ممالک کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 682 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں، جبکہ بعض ہلاک افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ کر بھارت تک پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ امدادی کارکنوں کو کیچڑ اور ملبے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نیپال میں سیلاب کے تین روز بعد ریسکیو ٹیموں نے ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سرنگوں میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو بچانے کے لیے کارروائیاں تیز کردیں۔ نیپالی فوج کے اہلکار سرنگوں کے داخلی راستے تک رسائی کے لیے ڈرلنگ مشینوں سمیت جدید آلات استعمال کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام کرنے والے 933 افراد لاپتا ہیں، جن میں سے 350 کو انتہائی خطرناک حالات میں پہلے ہی نکالا جا چکا ہے ۔ وزیر خارجہ کے مطابق بھارت کی 11 رکنی ماہر ٹیم نے امدادی کام شروع کردیا، جبکہ چینی ٹیم بھی جلد پہنچے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...