رشوت کیس:ایکواڈور کے سابق صدر لینن مورینو کو 5 سال قید
کوئٹو(اے ایف پی)ایکواڈور کی عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو چینی کمپنی سے رشوت لینے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
استغاثہ کے مطابق مورینو سمیت 20 افراد کو ملک کے سب سے بڑے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کوکا کوڈو سنکلیئر ڈیم کی تعمیر میں بدعنوانی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا۔ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو پر منصوبے کے ٹھیکے کے عوض مجموعی طور پر 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے ، جو منصوبے کی لاگت کا تقریباً 4 فیصد بنتی ہے ۔ مورینو نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمپنی سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا۔ ان کی اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کو بھی معاونت کے جرم میں تقریباً 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مورینو 2017 سے 2021 تک ایکواڈور کے صدر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments