ساؤ ٹومے کی 6 نوآبادیاتی زرعی جاگیریں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل
ساؤ ٹومے (اے ایف پی)افریقی ملک ساؤ ٹومے اینڈ پرنسپے میں نوآبادیاتی دور کی 6 تاریخی زرعی جاگیروں کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا۔
یہ ‘‘روکاز’’ غلامی اور جبری مشقت کی بنیاد پر قائم کی گئی تھیں،جہاں پہلے غلاموں اور بعد ازاں پرتگالی نوآبادیوں سے لائے گئے مزدوروں سے سخت حالات میں کام لیا جاتا تھا۔ ان باغات میں گنے کے بعد کوکو اور کافی کی بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی تھی ۔بیشتر تاریخی جاگیریں اب متروک اور خستہ حال ہیں، تاہم نجی سرمایہ کار ان کے تاریخی پس منظر اور سیاحتی امکانات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یونیسکو کے مطابق یہ مقامات نوآبادیاتی زرعی نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments