یورپی ممالک کے نمائندوں کا دورہ روانڈا ، تارکین وطن کی منتقلی پر مذاکرات
کیگالی(اے ایف پی)جرمنی، آسٹریا، ڈنمارک، یونان اور نیدرلینڈز کے نمائندوں نے روانڈا کا دورہ کیا ہے جہاں یورپ سے بے دخل کیے جانے والے تارکین وطن کے لیے ٹرانزٹ مرکز بنانے پر مذاکرات جاری ہیں۔
روانڈا کے وزیر خارجہ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے مذاکرات یا ممکنہ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے ۔ یورپی ممالک رواں سال کے اختتام تک یورپی یونین سے باہر مسترد شدہ پناہ گزینوں کے لیے مراکز قائم کرنا چاہتے ہیں۔ روانڈا میں گاشورا ٹرانزٹ سنٹرکو ممکنہ مقام کے طور پر زیرغور لایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments