شمالی قبرص میں مسافر کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، 23 لاپتا

شمالی قبرص میں مسافر کشتی  ڈوب گئی، 7 ہلاک، 23 لاپتا

گیرنے کیپوویا(اے ایف پی)شمالی قبرص کے قریب مسافر کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 23 لاپتا ہوگئے ، 172 مسافروں کو بچالیا گیا۔

حکام کے مطابق فیری شمالی قبرص کی بندرگاہ سے ترکیہ روانہ ہوئی تھی اور ساحل سے تقریباً ساڑھے 6 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوئی۔ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ایک بچ جانے والے مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فیری کے اگلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بعد کشتی الٹ گئی اور پانی بھرنا شروع ہوگیا۔ حکام کے مطابق فیری بعدازاں 514 میٹر گہرائی میں مکمل طور پر ڈوب گئی، 161 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...