گوگل میپس پر جھیل اونٹاریو کا نام ’’لیک امریکا‘‘ کردیا گیا

گوگل میپس پر جھیل اونٹاریو کا  نام ’’لیک امریکا‘‘ کردیا گیا

واشنگٹن(اے ایف پی)گوگل نے امریکی صارفین کیلئے نقشوں پر جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’لیک امریکا‘‘ کردیا۔ یہ تبدیلی ٹرمپ کی جانب سے جھیل کا نام بدلنے کے اعلان کے بعد کی گئی ہے ۔

گوگل کے مطابق امریکی صارفین کو لیک امریکا جبکہ کینیڈا میں صارفین کو بدستور لیک اونٹاریونظر آئے گا، جبکہ دیگر ممالک میں دونوں نام دکھائے جائیں گے ۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ نے نام کی تبدیلی اور جاری تجارتی کشیدگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اسے لیک امریکا نہیں کہے گا۔ نام کی تبدیلی امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے ، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدات پر محصولات عائد کرچکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...